پیرس،6اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا): فرانسیسی وزیرداخلہ گیراڈ کولمب کا کہنا ہے کہ شام اور عراق میں شدت پسند گروہ داعش کے ساتھ مل کر لڑنے والے 271جہادی فرانس واپس پہنچ چکے ہیں۔ ایک اخباری انٹرویو میں کولمب نے کہا کہ ان میں 217بالغ جب کہ 54نابالغ ہیں، جو فی الحال زیرحراست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال اس بارے میں اعداد و شمار جمع نہیں ہو سکے ہیں کتنے فرانسیسی جہادی عراق اور شام میں مارے جا چکے ہیں۔